مینڈھر//مینڈھر کے ڈھکی بھیرا کے لو گو ں نے محکمہ پی ایچ ای اورمحکمہ تعمیرات عامہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ جات کی غلطی کی وجہ سے انہیں خواہ مخواہ کی پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہاہے ۔مقامی لوگوں کے ایک وفد نے بتایاکہ محکمہ تعمیرات عامہ نے سڑک بنانے کے دوران پائپیں اکھیڑ دیں جس کی وجہ سے انہیں پانی نہیں مل رہا ۔عبدالخا لق نے بتایاکہ علا قہ کی پانی سپلا ئی بند ہو گئی ہے اور محلہ کے لو گ دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ جات کے ملا زمین ایک دوسرے پر الز ام تر اشیا ں کر رہے ہیں لیکن خمیازہ انہیں بھگتناپڑرہاہے ۔ان کاکہناتھاکہ اس سلسلے میں کئی مر تبہ متعلقہ محکمو ں کے اعلیٰ افسر ان سے بھی رجو ع کیا گیالیکن انہو ں نے کوئی بھی کار روائی نہیں کی اور خواتین کئی کلو میٹر دور سے پانی لاتی ہیں ۔محکمہ تعمیرات عامہ کے اے ای ای مینڈھر کاکہناہے کہ انہوںنے متعلقہ محکمہ کو خط لکھاتھامگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور نہ ہی پانی کی پائپوں کی مرمت کی گئی ۔وہیں اے ای ای پی ایچ ای کا کہنا ہے کہ انہوںنے تخمینہ بناکر محکمہ تعمیرات عامہ کو دیاہے تاہم ابھی تک پیسے نہیں دیئے گئے ۔انہوںنے کہاکہ مشینوں کی وجہ سے پائپوں کو نقصان پہنچاہے جس وجہ سے سپلائی بند ہوگئی اوراس میں ان کے محکمہ کاکوئی قصور نہیں ۔انہوںنے کہاکہ وہ متعلقہ محکمہ کے خلاف کارروائی کریںگے اور سپلائی بحال کردی جائے گی ۔