جموں//مرکزی وزارت داخلہ کے جموں کشمیراورلداخ معاملوں کے محکمہ نے جموں کشمیرکیڈر کے دوآئی پی ایس افسروں کو ڈائریکٹرجنرل پولیس کے گریڈ میں ترقی دی ہے۔ایک حکم کے مطابق آر آر سوین آئی پی ایس (1991)اوراے کے چودھری آئی پی ایس(1991)کویکم جنوری سے ڈائریکٹر جنرل پولیس (لیول16)کے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔