کپوارہ//ہندوارہ قصبہ میں دن بھر نکلنے والے فضلہ کے لئے کسی خاص مقام کا انتخاب نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے قصبہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پائے جارہے ہیں۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ بس اڈہ ،کھنہ بل اور ہائر سیکنڈری سکولو ں کے سامنے دن بھر کا فضلہ جمع کیا جاتا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ قصبہ میں ہر طرف کچرے کے ڈھیر پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہا ں ہر وقت مویشی اور کتے موجود رہتے ہیں اور لوگوں کا ان مقامات سے چلنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور نتیجہ کے طور پر عوام خاصکر اسکولی بچو ں کو ہر وقت خطرہ لا حق رہتا ہے۔ قصبہ کے طالب علموں اور دکاندارو ں کا کہنا ہے کہ انہو ں نے کئی مرتبہ معاملہ متعلقہ حکام کی نو ٹس میں لایا لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ایک طالب علم نے کہا کہ موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی اب بد بو سے مزید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایگزیکٹیو افسر میونسپل کمیٹی ہندوارہ فاروق احمد نے اس سلسلے میںبتا یا کہ قصبہ سے نکلنے والے کو ڑا کرکٹ کو ٹھکانہ لگانے کے لئے جس مقام کاانتخاب کیا گیا ہے وہاں تک ابھی سڑک رابطہ نہیں ہے۔انہو ں نے کہا کہ عنقریب اس ضمن میںضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ۔