عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سوپور سے تعلق رکھنے والا ایک 23 سالہ نوجوان سری نگر میں اچانک بے ہوش ہو گیا اور اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے ’برنگ ڈیڈ‘ قرار دیا۔ پولیس پوسٹ فتح کدل کی ایک ٹیم نے نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں پایا اور فوری طور پرایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے علاج کی کوششوں کے باوجود اسے مردہ قرار دیا۔ اس کی شناخت دانش نذیر شاہ ولد نذیر احمد شاہ کے طور پر ہوئی ہے، جو سوپور کے ماڈل ٹاؤن کا رہائشی تھا اور اس وقت نگبل گاندربل میں مقیم تھا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ادھربانڈی پورہ ضلع میں وادی تلیل کے شیخ پورہ گاؤں سے ایک نابالغ بابر بشیر کی لاش برآمد کرنے کے لیے سرچ آپریشن دوسرے دن میںجاری رہا۔ایس ڈی آر ایف، جموں و کشمیر پولیس، مقامی ریسکیو رضاکاروں اور فوج کی ٹیمیں مشترکہ طور پر دریا کے کنارے ایک وسیع سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔