سوپور // //فورسز نے بدھ کی صبح سوپور میںتحصیل سڑک کو سیل کردیا۔ سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طور تحصیل روڈ سوپور پر تلاشی شروع کی اور بازار کی طرف جانے والے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق فورسز نے علاقے میں دکانوں ، دکانداروں اور پیدل چلنے والوں کی تلاشی لی۔دریں اثنا اعلیٰ پولیس افسر نے کہا کہ قصبہ میں یوم آزادی کے پیش نظر تلاشی جاری ہے۔واضح رہے کہ پچھلے دو دنوں سے مین چوک ، مین بازار ، اقبال مارکیٹ ، مسلم پیر اورشالپورہ سمیت کئی علاقوں میں تلاشی کی گئی