سوپور+گاندربل//سوپورکے ربن گائوں میں ایک کمسن لڑکا آبپاشی نہر میں ڈوب گیا۔اس دوران گاندربل میں ایک اور کم عمر لڑکا باتھ روم میں نہانے کے دوران کرنٹ لگنے سے لقمل اجل بن گیا۔حکام کے مطابق سالک احمد ولدعمران احمدساکن ربن سوپور آبپاشی نہر میں اُسو قت غرق ہواجب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ اس میں تیراکی کر رہاتھا۔مقامی لوگوں نے کہا کہ نہر کے نزدیک ایک دیوارحصہ منہدم ہوا اور مذکورہ لڑکے پر گراجس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا۔اُسے پولیس کی مدد سے سب ضلع اسپتال سوپورلیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیا۔ڈاکٹروں کے مطابق وہ شدیدزخمی ہواتھااوراسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکاتھا۔اس دوران پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کی ہے۔ادھرگاندربل کے علاقہ تلہ مولہ میں اتوار کی صبح 11سالہ لڑکا باتھ روم میں نہانے کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گیارہ سالہ فرحان اشرف ڈار ولد محمد اشرف ڈار اس وقت کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا جب وہ باتھ روم میں نہارہا تھا۔کہ اس دوران بوئلر کا ایک کنکشن نیچے گر گیا اور فرہان کو شدید جھٹکے لگے جس سے وہ بیہوش ہوگیا۔اگر چہ بجلی بند کر کے اسے بچانے کی کوشش کے دوران نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔مہلوک بچے کی لاش جب گھر لائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گیا۔