ٹی ایل این
سرینگر // سونے کی قیمتوں میں ہفتے کے آغاز پر نمایاں کمی دیکھی گئی ہے اور پیر کے روز فیوچر ٹریڈنگ میں اس کی قیمت گھٹ کر تقریبا 1.56 لاکھ روپے فی 10 گرام تک آ گئی۔ ملٹی کموڈٹی ایکسچینج میں اپریل کی ترسیل کے لیے سونے کے فیوچر معاہدوں کی قیمت 2,225 روپے یا تقریبا 1.4 فیصد کمی کے ساتھ 1,56,241 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران تقریبا 7,881 لاٹس کا کاروبار ہوا۔ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور امریکی ڈالر کی مضبوطی کے باعث سونے کی قیمتوں پر دبا بڑھا ہے۔ موتی لال اوسوال فنانشل سروسز لمیٹڈ کے کموڈٹی تجزیہ کار مانو مودی کے مطابق پہلے توقع کی جا رہی تھی کہ امریکی فیڈرل ریزرو مارچ میں شرح سود میں کمی کر سکتا ہے۔