ٹی ای این
سرینگر//سونے اور چاندی کو اکشے ترتیا کی وجہ سے کافی توجہ مل رہی ہے، قیمتوں میں اتار چڑھاؤ بنیادی طور پر امریکہ۔ایران تنازعہ اور آبنائے ہرمز کی صورتحال کے بارے میں متضاد جیو پولیٹیکل اپ ڈیٹس کی وجہ سے ہے۔آج یعنی20اپریل 2026اکشے ترتیہ کے موقع پر معروف جیولری برانڈز جیسے تنشک، مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز، کلیان جیولرز، جویلوکاس اور انڈیا بلین اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن لمیٹڈ (IBJA) پر سونے کی یہ قیمتیں رائج ررہیں۔تنشک کی 22k سونے کے زیورات کی تازہ ترین قیمت 20اپریل 2026تک نئی دہلی، ممبئی، چنئی، کولکتہ اور بنگلورو میں 14,275روپے فی گرام ہے۔ اسی قسم کے سونے کی قیمت 19اپریل 2026کو 14,320روپے تھی۔نئی دہلی، ممبئی، چنئی، کولکتہ اور بنگلور میں 20اپریل 2026تک 22k سونے کے زیورات کی جویلوکاس کی تازہ ترین قیمت 14,235 روپے فی گرام ہے۔