راجا ارشاد احمد
گاندربل//ضلع گاندربل نے جموں میں جاری 67ویںقومی سکول جوڑو 2023 میںچاندی کے چار اورایک طلائی تمغہ حاصل کیا۔گاندربل ضلع نے کھیل سرگرمیوں میں پہلی بار چاندی اور طلائی کے تمغے حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔تمغہ حاصل کرنے والوں میں نیو دہلی پبلک سکول سہہ پورہ گاندربل کی طالبہ عائشہ حسن نے 44 کلوگرام کیٹیگری میں طلائی کا تمغہ جیتاجبکہ حنفیہ سکول سہہ پورہ میں زیرتعلیم 8ویں جماعت کے راشد ہلال نے 50 کلوگرام کیٹیگری ، نویں جماعت کے انجم اختر نے 44 کلوگرام کیٹیگری، ساتویں جماعت کے طالب علم شیخ محمداور چھٹی جماعت کی بائزہ طارق نے چاندی کے چار تمغے جیت لئے۔