غلام نبی رینہ
کنگن/ جنوری سے مارچ تک صحت افزا مقام سونمرگ میں 1لاکھ 98425 ملکی غیر ملکی اور مقامی سیاح قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوئے ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق صحت افزا مقام سونمرگ میں یکم جنوری سے 31جنوری تک 98216 سیلانی جن میں بھارت کے مختلف ریاستوں سے 86523۔بیرون ممالک سے 1379جبکہ مقامی 10314 سیلانی یہاں کے قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوئے جبکہ یکم فروری سے 28 فروری تک 61128 سیلانی جن میں بھارت کے مختلف ریاستوں سے 48594 بیرون ممالک سے 1633جبکہ مقامی 10901 سیلانی لطف اندوز ہوئے ہیں۔ یکم مارچ سے 31مارچ تک 39081 سیلانی جن میں 48595 بھارت کے مختلف ریاستوں سے بیرون ممالک سے 1633 جبکہ 10901 مقامی سیلانی وارد ہوکر سونمرگ کے برفیلے پہاڑوں اور سرسبز میدانوں سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی بلال مختار ڈار نے بتایا کہ سونمرگ کے قدرتی خوبصورتی کو تحفظ دینے کے لئے اور صفائی ستھرائی کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گھوڑوں کے لئے جو ٹریک بنائے گئے ہیں وہ ان ہی ٹریکوں سے سفرکریں۔سی ای او نے کہا کہ سیاحت سے وابستہ لوگ جو یہاں پر کام کرتے ہیں وہ بہترین اور قوابط و ضوابط کا خیال رکھیں تاکہ سونمرگ کی قدرتی خوبصورتی کو بچانے کے ساتھ ساتھ ان کا روزگار بھی محفوظ رہے۔