جموں//این سی سی کیمپ گرائونڈ نگروٹہ میں سول ڈیفنس کے زیر اہتمام ایک اویر نیس پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں 400سے زائد این سی سی کیڈٹس نے شرکت کی۔ کیمپ کا مقصد نوجوانوں اور رضاکاروں کو مختلف آفات کی صورت میں فرسٹ ایڈ ، سی پی آر چوکنگ ، فائر فائٹنگ وغیرہ سے بچنے کی تربیت دینا تھا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل سول ڈیفنس منیر خان کی ہدایات پر ایس ایس پی وکاس گپت، ڈی ایس پی انیتا پوار ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیویفنس نے ان نوجوانوں کو کیمپ میں جانکاری دی۔ کرنل سکھبیر سنگھ آسلہ، کیمپ کمانڈر سیکنڈ بٹالین این سی سی جموں اور کرنل سنجیو چوہان ایڈمنسٹریٹو آفیسر سول ڈیفنس نے کیڈٹس کو سماجی خدمات سرانجام دینے کی ترغیب دی۔ پرمجیت کمار چیف وارڈن اور ٹھاکر رنجیت سنگھ ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس جموں بھی اس موقع پر موجود تھے۔