مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن سے کشمیر عظمیٰ کیساتھ وابستہ سنیئر صحافی جاوید اقبال خان کی والدہ رشیدہ بی زوجہ مرحوم حاجی محمد صدیق خان کچھ عرصہ علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئیں ۔ان کی نماز جنازہ آبائی گائوں کیری کانگڑھ میں ادا کی گئی جس میں مکینوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر کووڈ ایس او پیز کا بھی خصوصی خیال رکھیا گیا تھا ۔غور طلب ہے کہ 4روز قبل سنیئر صحافی کے والد محمد صدیق خان کا کووڈ کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا ۔ان کی والدہ کی وفات پر کئی ایک سیاسی ،سماجی و مذہبی تنظیموں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔اس سلسلہ میں ادارے کشمیر عظمیٰ سے منسلک دیگر صحافیوں ،ادارتی عملے نے بھی مرحوم کیساتھ تعزیت کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں لواحقین کیساتھ برابر کے شریک ہیں جبکہ انجمن اردو صحافت جموں وکشمیر کے اراکین نے بھی مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔