مینڈھر //سنگیوٹ کے مکینوں نے محکمہ بجلی کے ’میٹر ریڈر ‘پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ان کو بھاری بل ارسال کئے جارہے ہیں جبکہ بھاری بلوں کو کم کرنے کے عوض میں پانچ سو سے ایک ہزار روپے کی مانگ کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دیہات میں لوگ انتہائی کم شرح میں بجلی کا استعمال کرتے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی ملازمین کی جانب سے زیادہ رقم بنا کر بل بھیجے جارہے ہیں تاہم ملازمین سے بل کے سلسلہ میں رجوع کرنے پر رشوت کے طورپر رقم مانگی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کی جانب سے دیہات میں بجلی کی معقول سپلائی ہی نہیں کی جارہی ہے جبکہ بجلی کی سپلائی کے سلسلہ میں سبز درختوں اور لکڑی کے کھمبوں کے ساتھ ترسیلی لائنیں باندھی گئی ہیں تاہم ملازمین کی جانب سے علاقہ کی عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کی جانب سے بھاری بل ارسال کئے جارہے ہیں جبکہ میٹر ریڈر بل کم کرنے کے عوض میں رشوت طلب کررہا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے میٹر ریڈر کو جلداز جلد علاقہ سے تبدیل کیا جائے و۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر ملازم کو تبدیل نہیں کیا گیا تو جموںپونچھ شاہراہ کو احتجاج کر کے بند کیا جائے گا ۔