گول//سنگلدان میں پینے کے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے علاقہ میں ہاہا کار مچی ہوئی ہے اور بازار میں دکاندار بوند بدند کے لئے ترس رہے ہیں ۔ ریلوے افکان کی جانب سے کئی برسوں سے یہاں پر کٹرہ بانہال ریلوے لائن پر کام چل رہا ہے اور اس دوران کئی تاریخی چشمے بھی اس کی زد میں آئے اور یہاں پر پانی نایاب ہو گیا ۔گرد غبار کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں ۔ اس سلسلے میں جب لوگوں نے افکان ریلوے کے جنرل منیجر سے پینے کے پانی کی بات کی تو وہ آگ بگولہ ہو گئے اور معزز شہریوں اور دکانداروں کے ساتھ بد تمیزی پر اُتر آئے ۔ لوگوں نے اس پر سنگلدان بازار میں احتجاجی دھرنا دیا کہا کہ یہاں پر ریلوے کی وجہ سے پانی نایاب ہو گیا ہے اور پینے کے پانی کی سپلائی کرنا ریلوے کا کام تھا اور اس کا انتظام کرنا تھا ۔چوکی آفیسر سنگلدان موقعہ پر پہنچے اور لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ریلوے کے انتظامیہ سے اس بارے میں بات کریں گے اور کہا کہ لوگوں کے ساتھ انصاف ہو گا۔