بھدرواہ//سنت نرنکاری خیراتی فائونڈیشن کی جانب سے آج سب ضلع ہسپتال بھدرواہ میں صفائی مہم شروع کی گئی ۔ اس مہم میں قریباَ َ55رضاکاروں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر تحصیلدار بھدرواہ مسعود احمد ،بی ایم او بھدرواہ ڈاکٹر یدھ ویر کے علاوہ ڈاکٹرزاور ہسپتال کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔یہ مہم اس خیراتی ادارے کی جانب سے انجام دی جارہی خدمات کا ایک حصہ ہیںاور یہ مہم نرنکاری ست گوروباباہر دیو سنگھ جی مہاراج کے جنم دن کے موقعہ پر ہر سال شروع کی جاتی ہے ۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہسپتال کے حکام کی جانب سے بھر پور تعاون دیا گیا۔ اس کے علاوہ کافی تعداد میں لوگوں نے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔