جموں//صدرسموہ تھیٹر وومن ونگ انیتاچاند پوریا کی جانب سے پرکھو مائیگرنٹ کیمپ فیز3، جموں نے آشوبک سٹورکنال روڈ اورپریم میڈیکل سٹورایکسچینج روڈ جموں کے اشتراک سے امدادی کیمپ کاانعقاد کیاگیاجس میں ضرورت مندطلباء میں مفت سٹیشنری سامان اورمستحق خواتین میں سینٹری نیپکن تقسیم کیے گئے۔ اس دوران کیمپ میں کثیرتعدادمیں طلباء اورخواتین شامل ہوئیں۔پرنسی بٹ سیکریٹری سموہ تھیٹر وومن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں غریبوں کی مددکیلئے آگے آناچاہیئے۔اوراسی مقصد کے تحت یہ کیمپ منعقدکیاگیاہے۔اس موقعہ پر ڈی کے پنڈتاصدرپرکھوکیمپ نے انیتاچاندپوریاکاشکریہ اداکیا۔