لندن//ترکی اور یونان نے سمندری حدود کے تنازعے کو حل کرنے کے لیے مذاکرات شروع کیے ہیں جو سنہ 2016 کے بعد اپنی نوعیت کے پہلے دو طرفہ مذاکرات ہیں۔عرب نیوز کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات گزشتہ سال اس وقت سخت کشیدہ ہوئے جب ترکی نے یونانی جزیرے کے قریب متنازع پانیوں میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے بحری جہاز بھیجا۔نیٹو کے رکن دونوں ملکوں کے درمیان مسئلے پر سنہ 2002 سے 2016 تک مذاکرات کے 60 دور ہوئے تاہم دونوں اطراف نے ان کو سرکاری اور باضابطہ مذاکرات قرار دینے کے بجائے ابتدائی تحقیقی نوعیت کی بات چیت کہا۔ماہرین نے ان مذاکرات سے کسی بھی طرح کے فوری نتائج اور بڑی توقعات وابستہ کرنے سے خبردار کیا ہے۔