جموں//ضلع پولیس کی جانب سے ’سماج کو سوچھ بنانا ہے ‘ کے موضوع پر متعددناٹک منعقد کئے گئے جن میں نروال، اکھنور، آر ایس پورہ، جموں یونیورسٹی اور بھگوتی نگر شامل ہیں۔ پروگرام کا مقصد سماج میں پھیلی بے راہ روی بالخصوص بچوں اور خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کر نا تھااس کے ساتھ ہی بدلتے جنسی تناسب کی طرف بھی لوگوں کی توجہ مبذول کروائی گئی۔ اس موقعہ پر کئی کھیل اور سکٹ پیش کئے گئے جس میں خواتین کے سماج میں رتبہ اور ان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتایا گیا۔ ’سماج کو سوچھ بنانا ہے‘ ناٹک پردیپ پنڈتا کا تحریر کردہ ہے جس میں 25سے زائد رضا کا ر حصہ لے رہے ہیںاور انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ، ان میں شوم بھٹ، کومل ناگری، چھایہ، انل، نہال، لکش، وشو، لکش ڈوگرہ، سمیر، شیلندر بٹ، شیخ منہاج لاروی کے علاوہ ناصر لاوے، حسیب ڈار، اکشے رینا، آکاش گلزار، اشتیاق رسول، جہانگیر، وسیم، آصف، وکاس کول، وتاستا، سچتا وغیرہ شامل تھے۔