مظفر پور//ہندی سنیما کی دنیا میں کادنوں سے اپنی چھاپ چھوڑنے والے سپر اسٹار سشانت سنگھ راجپوت کو اذیت پہچانے کے الزام میں بہار کے مظفر پور کی ایک عدالت میں فلمی اداکار سلمان خان اور فلم ساز کرن جوہر سمیت آٹھ لوگوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔وکیل سدھیر کمار اوجھا نے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں بدھ کو دائر مقدمہ میں فلم ساز کرن جوہر ، آدتیہ چوپڑا ، ساجد ناڈیا والا ، سنجے لیلا بھنسالی ، دنیش وجین ، ٹی سیریز کے بھوشن کمار ، بالاجی پروڈکشن کی ایکتا کپور اور فلمی اداکار سلمان خان پر سشانت سنگھ راجپوت کو اذیت پہچانے کا الزام عائد کیا ہے۔یواین آئی