نئی دہلی//سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں پھنسے 18صحت کارکنان نے ملک واپس آنے کا انتظام کرنے کے تعلق سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے ۔ان18صحت کارکنان(نرس وڈاکٹر)کی طرف سے ایڈوکیٹ جوس ابراہم نے عدالت عظمیٰ میں عرضی داخل کرکے ان حاملہ صحت کارکنان کو بحفاظت ملک واپس لانے کے تعلق سے مرکزی حکومت اور دیگر مدعا علیہان سے مناسب ہدایات دینے کی درخواست کی گئی ہے ۔درخوست دہندگان نے شہری ہوا بازی کی وزارت ،وزرات خارجہ اور داخلہ کے ذریعہ مرکزی وکیرالہ حکومت کومدعا علیہ بنایا ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیشتر درخواست گذار حمل کے ایڈوانس اسٹیج میں ہیں۔