عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// بھاری برف باری کی وجہ سے ایک دن تک معطل رہنے کے بعد ہفتہ کو یہاں ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہوا۔ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے بی آراو کے ساتھ قریبی تال میل میں، موسم میں بہتری کے بعد رن وے کو فعال بنانے کے لیے ہفتہ کی صبح ایپرن اور ٹیکسی ویز کو کامیابی سے صاف کیا۔جمعہ کو کشمیر میں ایک بڑی برف باری نے رن وے پر برف جمع ہونے کی وجہ سے ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن منسوخ کرنے پر مجبور کر دیا۔سری نگر ہوائی اڈے کے عہدیداروں نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہو گیا ہے کیونکہ ایک فلائٹ ابھی ایروڈوم پر اتری ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک مشترکہ معائنہ کیا گیا اور فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔عہدیداروں نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ فلائٹ آپریشن اب معمول کے مطابق اور آسانی سے چلیں گے۔ حکام نے بتایاکہ تاہم، ایک انڈگو کی پرواز کو صبح سویرے یہاں ناموافق موسمی حالات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا، جب کہ دہلی میں NOTAM (پائلٹوں کو پرواز کی حفاظت کے بارے میں ضروری معلومات دینے والے ایئر مین کو نوٹس) کی وجہ سے کچھ دیگر کو منسوخ کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند دیگر پروازوں کے آپریشن میں کچھ تاخیر ہوئی۔