عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سرینگر شہر میں جمعرات کی صبح 2مقامات سے ایک نامعلوم غیر مقامی شخص سمیت2افرادکی نعشیں برآمد ہوئیں۔ امیراکدل بنڈپر ایک ہاؤس بوٹ میں ایک نامعلوم لاش ملی۔حکام نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کا نوٹس لیا۔عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ شخص کی نعش دریائے جہلم کے کنارے امیرا کدل میں ایک ہاوس بوٹ کے اندر پراسرار حالات میں ملی۔انہوں نے کہا کہ نعش کی اطلاع ملتے ہی پولیس کو آگاہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور معاملے کی تفتیش شروع کی۔متوفی کی شناخت یونس نثار، ساکن پلوامہ کے طور پر کی گئی ہے۔اس دوران پولیس نے جمعرات کو یہاں ایل ڈی ہسپتال کے قریب سڑک کے کنارے سے ایک نامعلوم غیر مقامی شخص کی لاش برآمد کی۔حکام نے بتایا کہ اس شخص کی عمر تقریباً 45 سال تھی، کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے متوفی کی شناخت اور اس کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔