عظمیٰ نیوز سروس
اننت ناگ// اننت ناگ ضلع میں ہفتے کے روز سنگم کراسنگ کے مقام پر ایک سڑک حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔حادثہ شاہراہ کے مصروف سنگم جنکشن پر پیش آیا، جو وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والا اہم راستہ ہے۔حکام کے مطابق زخمی افراد سبھی اتر پردیش کے رہائشی ہیں اور انہیں فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بجبہارہ منتقل کر کے علاج فراہم کیا گیا۔ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے تاہم زخمیوں کی حالت کے بارے میں فوری طور پر مزید معلومات دستیاب نہیں ہیں۔پولیس نے حادثے کا نوٹس لیا اور حادثے کی وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔