سرینگر//پولیس کے اہتمام سے ’رن فار یونٹی‘ منعقد ہوئی جس میں ہر عمرکے افراد نے شرکت کی۔ پولیس فلیگ ڈے 2020کے بینر تلے جھیل ڈل کے کنارے للت گھاٹ باٹنیکل گارڈن سے صبح8بجے دوڑ منعقد ہوئی ۔ ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل نے دوڑ کوہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا جو باٹنیکل گارڈن پر اختتام پذیر ہوئی۔ پہلا انعام 19سالہ گلبدین حکمت یار ساکن گاندربل ، دوسرا انعام منیر احمد ڈار ساکن خانیار سرینگر اورتیسرا انعام عمر فاروق بٹ ساکن حضرتبل سرینگر نے حاصل کیا۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر حسیب مغل نے کہاکہ سردی کے باوجودرن فاریونٹی میں لوگوں اورخاص کر چھوٹے بچوں کی شرکت قابل سراہنا ہے۔ ایس ایس پی کے ہمراہ ایس پی ہیڈکواٹرس سرینگر، تمام زونل ایس پی، ڈی ایس پی ڈی آر، دی ایس پی ہیڈکواٹر سرینگرکے علاوہ ایس ڈی پی او موجود تھے۔ادھر بانڈی پورہ میں 31اکتوبر2020کو ایس کے سٹیڈیم بانڈی پورہ میں صبح8.30بجے ’رن فار یونٹی‘ کا اہتمام کیاجائیگا۔ رجسٹریشن تمام خواہشمند افراد کیلئے کھلی ہے اور 9596767430, 7006922463 پر رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ جیتنے والے کھلاڑیوں کونقد انعامات سے نوازا جائیگا۔