عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//قل فروٹس(Qul Fruits) اوراٹلی کی معروف کمپنی Consorzio Italiano Vivaistiنے بھارت میں محفوظ پھلوں کی اقسام اور جدید فروٹ جینیٹکس مینجمنٹ کیلئے ملک کے پہلے ادارہ جاتی پلیٹ فارم IVAR کے قیام کا اعلان کر دیا۔ اس پیش رفت کو بھارتی باغبانی کے شعبے کے لیے ایک تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ اعلان سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا گیا، جہاں باغبانی سے وابستہ ماہرین، سائنسدانوں، نرسری مالکان، پالیسی سازوں اور صنعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔IVAR یعنی Ivar Variety Management and Genetics Private Limited، کو Qul Fruits اور اٹلی کی معروف فروٹ بریڈنگ اور نرسری کمپنی CIV Italia کے مشترکہ اشتراک سے قائم کیا گیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے Qul Fruits کے بانی خرم میر نے کہا کہ کشمیر اور ہمالیائی خطہ ہمیشہ سے بہترین پھل پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم عالمی معیار کی جینیٹکس اور جدید ویریٹی سسٹمز تک رسائی کے لیے ایک مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچے کی کمی محسوس کی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ IVAR اس خلا کو پر کرے گا اور کسانوں کو عالمی معیار کی اقسام اور جدید سائنسی باغبانی سے جوڑے گا۔تقریب میں سکاسٹ کے وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر اے گنائی، ICAR-CITHکے ڈائریکٹر ڈاکٹر مہندر کمار ورما، محکمہ باغبانی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید احمد بٹ اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔