بانہال//محمد تسکین// عید الفطر اور کووڈ لاک ڈاؤن کے پیش نظر معمول کے مقابلے میں ہفتے کے روز سرینگرجموںشاہراہ پر گاڑیوں کی قدرے کم تعداد نظر آئی۔ ہفتے کے روز شاہراہ پر وادی کشمیر سے جموں کی طرف معمول کے ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی۔ ٹریفک کنٹرول یونٹ رامبن کے مطابق اتوار کے روز شاہراہ پر دو طرفہ مسافر ںٹریفک کوچلنے کی اجازت ہوگی۔ کووڈ لاک ڈاؤن کے بیچ اگرچہ باقی علاقوں کی طرح ضلع رام بن کے میں بھی مسافر گاڑیوں کی آمدورفت پرمسلسل پابندیاں عائد ہیں تاہم شاہراہ پر ضروری سپلائی اور دیگر مسافر گاڑیوں کے چلنے پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔