عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // بدھ کو سرینگر اور جموں ہوائی اڈوں سے 7پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں انڈیگو کی 6پروازیں شامل ہیں جن میں سے جموں میں ایک جبکہ سرینگر میں 5پروازیں شامل ہیں۔2دسمبر سے انڈیگو کتے فلائٹ آپریشن منیں لگاتار خلل پڑرہا ہے اور ہر روز پروازیں منسوخ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔بدھ کو بھی یہ سلسلہ جاری رہا تاہم پچھلے 3دن سے پروازوں کی منسوخی کی تعداد کم رہی۔بدھ کو انڈیگو کی 8پروازیں شیڈول تھیں جن میں سے 5کی منسوخی ہوئی تاہم 13پروازیں معمول کے مطابق آئیں اور واپس چلی گئیں۔البتہ سرینگر ائر پورٹ سے سپائس جٹ کی ایک پرواز منسوخ کی گئی۔جموں میں 12پروازیں شیڈول تھیں جن میں سے ایک منسوخ کی گئی البتہ 11معمول کے مطابق چلیں۔