نوشہرہ //پی ڈی پی کے سینئر لیڈر و ممبرقانون ساز کونسل سریندر چوہدری نے اپنی رہائش گاہ پر عوامی دربار لگاکر لوگوں کے مسائل سنے ۔اس موقعہ پر بڑی تعداد میں لوگوں نے انہیں اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔ایم ایل سی نے غریب کنبوں کو مکانات کی تعمیر کیلئے اپنے حلقہ اختیاراتی فنڈ سے رقومات فراہم کیں ۔ انہوںنے لوگوںسے کہاکہ وہ عوامی خدمات کی انجام دہی کیلئے ہر ممکن کوشش کریںگے ۔ انہوںنے وہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کریںگے ۔اس موقعہ پر پی ڈی پی کارکنان بھی موجودتھے ۔