سمیت بھارگو
پونچھ// پونچھ ضلع کے سرنکوٹ علاقے میں پیر کی شام 16 راشٹریہ رائفلز کے ہیڈکوارٹر کے اندر ایک گرینیڈ دھماکے کے بعد ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔حکام نے بتایا کہ دھماکہ شام 7 بج کر 45 منٹ پر ہوا اور ایک فوجی کی موت کا باعث بنا۔حکام نے مزید کہا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ یہ واقعہ حادثاتی دھماکے کے نتیجے میں ہوا اورتحقیقات جاری ہے۔دھماکے کے فورا ًبعد جموں و کشمیر پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ابتدائی تحقیقات شروع کیں، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، اور فرانزک ماہرین کو موقع کی جانچ کے لیے بلایا گیا۔ پولیس حکام نے تصدیق کی کہ تمام زاوئیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس میں حادثاتی طور پر ہینڈلنگ کی غلطی یا تکنیکی خرابی کا امکان بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا “مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے” ۔