کشتواڑ//کشتواڑ سرتھل سڑک پر آج شام چھ بجے سومو حادثے میں ا یک شخص ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔ سومو گاڑی زیر نمبر JK 17 1248 ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نیچے کھائی میں جاگری۔ حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس ، مقامی رضاکارانہ تنظیموں نے بچاو کاروائی شروع کی اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر دیوندر بندرال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یہ گاڑی سرتھل سے کشتواڑ آرہی تھی اور ہستی سے قبل پاڈہ پانی کے مقام پر ڈیڑھ سو فٹ نیچے نالے میں جاگری جس میں کل دس افراد سوار تھے جنھیں علاج کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس ابھی تلاشی کاروائی کررہی ہے تاکہ پتہ لگایاجاسکے کہ گاڑی میں اور کوئی شخص سوار تو نہ تھا۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ کشتواڑ میں کیس درج کر لیا گیا۔زخموں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڈبیٹھا۔جاںبحق ہوئے شخص کی پہنچان 35 سالہ چھتو رام ولد جودھ رام ساکنہ ترگام کے طور ہوئی جبکہ زخمیوں کی شناخت وجے کمار ولد جگدیش راج ، جگدیش راج ولد سنت رام ،سندیپ کمار ولد امر ناتھ، خیملا دیوی زوجہ پون کمار،ارجن کمار ولد امر چند سندیپ کمار ولد امر ناتھ،سورج کمار ولد سبھاش چندر، نیکت کمار ولد ناراین داس، سونیتا دیوی زوجہ رگو ناتھ ساکنہ ترگام کے طور ہوئی ۔سبھی کا علاج ضلع ہسپتال کشتواڑ میں چل رہا ہے۔