بٹوت// تحصیل بانہال میں ضلع یونٹ رام بن کی طرف سے ہر سال میرٹ کم مینز کے سکالر شپ ٹیسٹ منعقد کئے جاتے رہے ہیں اور اسی سلسلے میں آج بھی بانہال میں کم مینز کے سکالر شپ ٹیسٹ منعقد کرا یا گیا جس میں مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے 249طلبا نے حصہ لیا جس میں 112 لڑکے اور 137 لڑکیاں شامل تھیں۔اس ٹیسٹ کے لئے بانہال میں دو امتحانی سینٹر قائم کئے گئے ایک لڑکیوں کے لئے گرلز ہائر سکینڈری سکول بانہال اور لڑکوں کے لئے بائز ہائر سکینڈری سکول بانہال ۔ میرٹ کم مینز کے سکالر شپ ٹیسٹ کے امتحانات بڑے صاف و شفاف طریقے سے منعقد کرائے جس کے لئے سخاوت سینٹرسے تعلق رکھنے والے منتظمین نے بہتر انتظامات کر رہے تھے ۔ اس موقع پر سخاوت سینٹر کے ضلع ایڈمنسٹریٹر حاجی عبد الغنی تانترے نے بچوں سے مخاطب ہوکر کہاکہ اس وقت آپ لوگوں کو محنت ، لگن اور تندہی سے اپنی تعلیم کو جاری رکھنا چاہئے تاکہ آپ قوم کے مستقبل کے معمار بن سکوگے ۔ اْنہوں نے طلبا سے کہا کہ روشن مستقبل کے لئے اچھی محنت کی ضرورت ہونے کے ساتھ ساتھ بْرائیوں سے دور رہ کر وہ اپنے خوابوں کو پورا کریں ۔اس طرح کے پروگرام سخاوت سینٹر ہر سال قابل اور ذہین بچوں کی قابلیت کو اْبھارنے اور اْن کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقد کروارہا ہے اور اعلی کارکرگی دکھانے والے بچوں کو نقدی انعمات اور سکالر شپ سے نوازتے ہیں۔اس موقع پر مقامی رضاکار اور اساتذہ نے بھی یہ امتحانات منعقد کرانے میں اپنا تعاون بحسن اخلاقی سے پیش کیا۔