عازم جان
بانڈی پورہ// سیڈ ملٹیپلیکشن (ایس ایم) فارم وٹہ پورہ میں اعلیٰ معیار کے سبزیوں کے بیجوں کی فروخت کا باضابطہ افتتاح کل چیف ایگریکلچر آفیسر جاوید اقبال سامون نے کیا۔انہوںنے فصل کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور کسانوں کو بہتر منافع کو یقینی بنانے کے لیے معیاری پودے لگانے کے مواد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کسانوں اور بے روزگار نوجوانوں کو اس اقدام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے اور سبزیوں کی کاشت کو ایک پائیدار اور آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمی کے طور پر اپنانے کی ترغیب دی۔انہوں نے مزید زور دیا کہ سبزیوں کی کاشت اور کچن گارڈننگ کو فروغ دینے سے نہ صرف گھریلو غذائی تحفظ کو تقویت ملتی ہے بلکہ یہ ضلع کی زرعی معیشت میں بھی نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔