منڈی//محکمہ صحت کی جانب سے سب ضلع ہسپتال منڈی میں ’آزادی کا امرت مہا اتسو‘کے عنوان سے ایک تمدنی پروگرام منعقد کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت کے کہنے پر ہورے ضلع ہونچھ میں پندرہ روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کی کڑی منڈی ہسپتال کا پروگرام بھی تھا اس موقہ پر پونچھ کے نامور کلچرل آرگنایزیشن سرسوتی کلا کیندر کے چیئر مین پردیپ کھنہ کی قیادت میں تمدنی پروگرام کر کے آزادی کے مجاہدین کو یاد کیا گیا تقریب میں بی ایم او منڈی کے علاوہ ہسپتال کے ڈاکٹروں سمیت منڈی کے معززین بھی شریک ہوئے۔غور طلب ہے کہ 12مارچ کو وزیر اعظم ہند نے احمد آباد کے آشرم سے 81افراد پر مشتمل یاترا کے ایک جھتے کو ہری جھنڈی دیکھا کر ملک کے مختلف کونوں روانہ کیا تھا تاکہ جنگ آزادی کے مجاہدین کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔