نئی دلی //کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد 7.5لاکھ ڈبل لیر ماسکس جموں و کشمیر بھیج دیں گے۔ کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے5لاکھ ماسکس جموں، 1لاکھ 40ہزار پلوامہ، 1لاکھ ادھمپور اور 10ہزار کپوارہ ضلع کے اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ کمشنروں کو بھیجی جائیں گی۔ بیان میں کیا گیا ہے کہ اون سے بنی ماسک کی لمبائی 7انچ اور چھوڑائی 9انچ ہوگی۔ کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن کے چیرمین وی کے سکسینہ نے بتایا ’’کے وی آئی سی نے ڈبل لیرماسک بنانے کا فیصلہ لیا کیونکہ یہ ماسک 70فیصد نمی کو اندر ہی جزب کرتا ہے اور ہوا کو بہ آسانی آنے اور جانے کا راستہ فراہم کرتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا’’ یہ ماسک دھوسکتے ہیں، دوبارہ استعمال کے قابل ہے اور اس کے علاوہ زمین میں ختم ہوکر ماحول کو نقصانات سے بچاتا ہے۔ حالیہ دنوں میں نگروٹی سینٹر کو ماسک بنانے کیلئے استعمال کیا جاریا ہے اور یہاں روزانہ 10ہزار ماسکس بنائے جارہے ہیں۔ ایک میٹر کھادی کے کپرے سے ماسک بنایا جاتا ہے اور 7.5لاکھ ماسک بنانے میں 75ہزار میٹر کھادی کے کپڑے کا استعمال ہوگا جس سے کھادی کاریگروں کوروزگار فراہم ہوگا۔