منڈی//پونچھ ضلع کے سرحدی علاقہ ساوجیاں میں لوگوں نے محکمہ صحت کے خلاف اسپتال کے باہر ڈاکٹروں کی عدم موجودگی پر زبر دست احتجاج کیا ۔واضع رہے کہ نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت کام کر رہے ڈاکٹراور پیرا میڈیکل سٹاف گزشتہ 21دن سے انکو محکمہ میں مستقل نہ کرنے پر ہڑتال پر ہیں ۔ذرائع کے مطابق ساوجیاں میں نیشنل ہیلتھ میشن کے تحت ہی سرکار کی طرف سے طبی مرکز قایم کیا گیا ہے جس میں ایک ڈاکٹر سمیت دس ملازمین باقی این ایچ ایم ملازموں کی طرح ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے سرحدی علاقہ ساوجیاں کے طبی مرکز کا نظام درہم برہم ہوا ہے اس حوالے سے چنگیز احمد خان نے کہا کہ گزشتہ بیس دنوں سے ساوجیاں کے طبی مرکز میں بیماروں کو لایا جاتا ہے مگر یہاں پر ڈاکٹر سمیت تمام ملازمین ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو سب ضلع اسپتال منڈی لے جانا پڑتا ہے جہاں پر محض دو ڈاکٹر بیماروں کے علاج و معالجے میں لگے ہوئے ہیں جہاں پر بھاری رش کی وجہ سے یہاں کے مریضوں کو واپس ہی آنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر رات کو بھی کو بیمار ہو جاہے تو یہاں کے ڈاکٹر اس مریض کا معاینہ کرنے سے انکار کر دیتے ہیں اور یہ کہہ کے ہمیں وہاں سے.واپس کرتے ہیں کہ وہ ہڑتال پر ہیں ان تمام احتجاجیوں نے مرکزی اور ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ این ایچ ایم کے ملازمین کی مانگیں پوری کی جایں تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے ورنہ لوگوں کو سڑکوں کا رخ کرنا پڑے گا۔