واشنگٹن //ماہرین ارضیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ سال 2018 کرہ ارض کے کئی علاقوں میں خطرناک زلزلے آنے کے خدشات ہیں۔ زلزلوں کا مرکز گنجان آباد علاقے بن سکتے ہیں, جس کے نتیجے میں غیر معمولی جانی نقصان کا اندیشہ ہے ۔ کولوراڈو اور مونٹانا یونیورسٹیوں سے وابستہ ماہرین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ زمین کی گردش اور زلزلوں کی سرگرمیوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے ۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ زمین کی گردش کے دوران تیزی کے ساتھ ہونے والی تبدیلیوں کے نتیجے میں زلزلوں کے زیادہ خطرات ہوتے ہیں۔ جبکہ زمین کے اندر سے غیر معمولی طاقت نکل سکتی ہے جو سطح زمین پر بھونچال جیسے زلزلے کا باعث بن سکتی ہے ۔ سائنسدان بیلھم نے ایک انٹرویو میں اخبار 'دی آبزرور' کو بتایا کہ گردش زمین اور طاقتور زلزلوں کے درمیان گہرا تعلق ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے خدشہ ہے کہ آئندہ سال شدید زلزلوں میں اضافے کے ساتھ ان کے دورانیہ میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے ۔یو این آئی