؎کشتواڑ// کشتواڑ پولیس نے مفرور سابق ملی ٹنٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے جو بقول پولیس گزشتہ 15برسوں سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ پولیس نے اسکی پہچان غلام حسن ولد لسہ چوپان ساکنہ پہلگام سگدی مغل میدانکے طور کی جو ایف آئی آر زیر نمبر 17/2006 زیردفعہ 302/364 آرپی سی اور 4/25 آرمز ایکٹ میں مطلوب تھا اور یہ ایف ائی آر پولیس تھانہ چھاترو میں درج تھی۔ ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس نے پولیس کی خصوصی ٹیم ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر دویندر بندرال کی زیرنگرانی انسپکٹر سندیپ سنگھ کی قیادت میں تشکیل دی جنھوں نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور اسے گرفتار کیا۔ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے پولیس کی چوکسی اور بروقت کاروائی پر ان کی تعریف کی۔