مینڈھر // مینڈھر میں پاکستان کی ایک معصوم اور نابالغ بچی کی عصمت دری اور قتل پر کینڈل مارچ نکالاگیا ۔ اس ریلی کی سربراہی نوید سرور خان کر رہے تھے۔ نوید سرور خان اور دیگر ان نے کہاکہ یہ قتل صرف ایک معصوم بچی کا نہیں ہے بلکہ یہ انسانیت کا قتل ہے۔ انہوںنے کہاکہ زینب کے والدین عمرہ کی ادائیگی کے لئے تشریف لے گئے تھے ،اسی دوران ان کی بچی ٹیوشن پڑھنے گھر سے نکلی کہ اس کو اغواکرکے اس کی عصمت دری کی گئی اور پھر قتل کردیاگیا۔انہوںنے کہاکہ ایسے انسان دشمن اور بے شرم انسان کو پھانسی کی سزا ملنی چاہیے تب جا کر زینب جیسی کئی دوسری بچیوں کی عزت اور زندگی محفوظ رہے گی۔