مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے سرحد علاقہ میں ریچھ کی جانب سے کئے گئے ایک حملے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔تحصیل بالا کوٹ کے سندوٹ گائوں میں پیش آئے واقعہ کے دوران ریچھ نے حملہ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا ہے جس کی شناخت منظور الحق ولد عبدالقیوم عمر 30برس کے طورپر ہوئی ہے ۔زخمی کو بعد میں سب ڈسٹر کٹ ہسپتال مینڈھر منتقل کیا گیا جہاں پر اس کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے ۔بلاک میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ زخمی کی حالت بہتر ہے جبکہ اس کو ادویات فراہم کی جارہی ہیں ۔