راجوری//آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی،ایس ٹی،اوبی سی نے ریزرویشن کی بنیاد پر ترقی دینے کا مطالبہ کیاہے۔تنظیم کے ضلع صدر صابر چوہدری ،صلاح محمداور دیگران نے پریس کلب راجوری میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ جائزمانگ ہے جس کو پورا کیاجائے تاکہ سماج کے دبے کچلے طبقوں کو ترقی کا موقعہ مل سکے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی طرف سے اس سلسلے میں تازہ حکمنامہ جاری کیاگیاہے تاہم ریاستی حکومت اس پر عمل نہیں کررہی اور اس کی عمل آوری میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریزرویشن کی بنیاد پر ترقی دی جائے۔