پونچھ//گوجر بکروال ایمپلائز ایسو سی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے کوئی حل نکالاجائے ۔پونچھ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر چوہدری محمد اسد نعمانی نے کہاکہ حکومت طبقہ کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔نعمانی نے کہا کہ ریزرویشن ان پرموشن (ملازمت میں ترقی)ایک اہم مسئلہ ہے اور سپریم کورٹ کے حکم امتناع کے باوجود اس پر عمل نہیں کیا جا رہا ۔انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی احکامات دیئے لیکن پھر بھی کچھ نہیں ہوا۔نعمانی نے کہا کہ آبادی کے تناسب سے ریزرویشن دی جانی چاہئے جس سے کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بین ضلعی بھرتی سے پابندی ہٹائی جائے تاکہ ہر خطہ کے لوگوں کو انصاف مل سکے۔نعمانی نے مزیدکہا کہ تنظیم کی طرف سے جد وجہد لگاتار جا ری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ خطہ پیرپنچال میں گوجر بکروال طبقہ اس وقت پریشان ہے اور اس کے مسائل کا کوئی حل نہیں ۔ان کاکہناتھاکہ یاست اور بیر ونِ ریاست طلبہ کو ابھی تک اسکالرشپ نہیں ملا ۔اس موقعہ پر تنظیم کے تمام اراکین نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایک نمائندہ اجلاس منعقد کیا جائے گااور ساتھ ہی جد وجہد کو مزید تیز کیا جائے گا۔اس موقعہ پر چیئرمین حاجی فاروق دیدڑ،نائب صدر لال حسین تیڑوا،صدیق کوہلی،پیرپنچال باڈی کے افضل پسوال،خورشید پسوال،افرا سیف،ممتاز چوہدری،غلام محی الدین،سرفراز چوہان،پبلسٹی سیکریٹری الطاف احمد،زونل صدر گلناز چوہان،شوکت علی،خورشید بجاڑوغیرہ بھی موجو دتھے۔