راجوری //ریجنل ڈائریکٹر سروے و لینڈ ریکارڈ پیر پنچال خطہ شوکت حسین کاظمی نے راجوری میں ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ مال کے ریکارڈ کی تجدید کاری کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں اے سی آر راجوری عبدالقیوم میر ، تحصیلدار راجوری محمود ریاض خان ، خطیب حسین ،نائب تحصیلدار چنگس وجاہت حسین ، نائب تحصیلدار راجوری اور آر اے ایم ٹیک کمپنی کے نمائندگان بھی موجو دتھے ۔اس موقعہ پر تحصیلدار راجوری نے ریکارڈ کی تجدید کاری کے عمل کی تفصیل بیان کی ۔انہوںنے بتایاکہ راجوری کے 304گائوںسے جڑے 501231دستاویز ات سکین کردیئے گئے ہیں جن میںسے 205142دستیاب بھی ہیں۔انہوںنے بتایاکہ پٹواریوں کی کام چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے اس پروجیکٹ کو آگے بڑھانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔رام ٹیک کمپنی کے نمائندے نے سکیننگ کے عمل کے دوران درپیش مسائل اجاگر کئے جس پر تحصیلدار راجوری کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس معاملے کو حل کریں اور ضروری اقدامات کئے جائیں ۔اے سی آر نے یقین دلایاکہ اس عمل میں ہر ممکن تعاون دیاجائے گا۔ریجنل ڈائریکٹر نے افسران پر زور دیاکہ وہ محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے اس پروجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کریں ۔ انہوںنے ڈپٹی کمشنر راجوری کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ وہ قریبی نگاہ رکھ کر اس کی نگرانی کررہے ہیں اوران کی طرف سے مفید مشورے دیئے جارہے ہیں۔