یواین آئی
میڈرڈ/ہسپانوی فٹ بال لیگ (لالیگا) میں ریال میڈرڈ کی پیش قدمی جاری ہے۔ ایک انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد ریال میڈرڈ نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر سیزن کی 22 ویں کامیابی سمیٹ لی۔ریال میڈرڈ کی یہ اسپینش لیگ لالیگا میں 22 ویں فتح ہے۔ریال میڈرڈ کی جانب سےفیڈریکو ویلورڈ نے 2 جبکہ ونیسیئس جونیئر نے ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی طرف سے ایڈیمولا لک مین اور ناہوئل مولینا نے ایک ،ایک گول کیا۔