ریاسی //ضلع ترقیاتی کمشنر پرسننا راما سوامی جی کی قیادت میں ضلع میں نیشنل نیوٹرشن مشن (پوشن ابھیان ) کو زمینی سطح پر لاگو کرنے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ این این ایم کو ضلع کے دو آئی سی ڈی ایس پروجیکٹوں ارناس اور مہور میں لاگو کیا گیا ہے۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ان پروجیکٹوں کے لئے خدمات بالترتیب201 اور371 آنگن واڑی مراکز کے نیٹ ورک کے ذریعہ سے فراہم کی جا رہی ہے۔غذائیت کی کمی کے مختلف مراحل پر گفت و شنید کرتے ہوئے ڈی سی نے تمام متعلقہ افسروں سے خون کی کمی ،بے ہوشی اور غذایت کی کمی کی دیگرعلامتوں کا خاتمہ کرنے میں قریبی تال و میل بنانے کی ضروت پر زور دیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر رمیش چندر، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ایم وائی ملک، مہور، دھرماڑی اور کٹرہ کے ایس ڈی ائیمز،محکمہ صحت ، تعلیم ،دیہی ترقی ،بجلی، صحت عامہ ،سی اے پی ڈی ،آئی سی ڈی ایس، ڈی آر ڈی اے، پلاننگ ،سوشل ویلفیئرمحکمہ کے تما م ضلع افسروں ،بی ڈی اوز ،سی ڈی ی اوز او ردیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔