ریاسی//ریاسی میں آج خواتین کے حقوق اور قوانین سے متعلق دو روزہ بیداری پروگرام شروع ہوا۔اس پروگرام کا انعقاد قومی کمیشن برائے خواتین نئی دلی اورجموںوکشمیر سٹیٹ کمیشن برائے خواتین نے مشترکہ طور کیا ہے ۔اس پروگرام میں کالجوں اور سکولوں سے تعلق رکھنے والی کئی طالبات شرکت کر رہی ہے۔ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نعیمہ مہجور اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھیںجبکہ کئی دیگر اہم شخصیات نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے نعیمہ مہجو ر نے لڑکیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق اور قوانین کو صحیح طر ح سے سمجھیں ۔ انہوں نے لڑکیوں پر زور دیا کہ وہ آگے آکر انہیں درپیش مشکلات کو اُجاگر کریں۔انہوںنے کہاکہ حکومت خواتین کے حقوق کو تحفظ دینے کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خواتین حقوق سے متعلق قوانین کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ خواتین کو سماج میں پنپنے والے بدعات اور جرائم سے تحفظ حاصل ہوسکیں۔نعیمہ مہجور نے لڑکیوں سے کہا کہ وہ اپنے آپ کو معیاری تعلیم سے روشنا س کرائیں کیونکہ تعلیم کی بدولت ہی ان کی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی رونما ہوسکتی ہے۔