یواین آئی
نئی دہلی// وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ مودی حکومت ملک کے ہر شہری کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے اور اس کے لیے مرکز کی طرف سے چلائی جانے والی تمام فلاحی اسکیموں کے لیے وقت پر رقم جاری کی جا رہی ہے۔ محترمہ سیتا رمن رواں مالی سال اور 2021-22 کے لیے گرانٹس اور اضافی گرانٹس کے مطالبات کی فہرست پر لوک سبھا میں بحث کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔وزیر خزانہ کے جواب کے بعد ایوان نے 2023-2024 کے ضمنی مطالبات زر کی پہلی فہرست اور 2020-21 سے متعلق اضافی گرانٹس کے مطالبات کی فہرست منظور کر لی۔ انہوں نے رواں مالی سال کے لیے فہرست میں کل 1 لاکھ 29 کروڑ روپے کے 79 گرانٹس کے سپلیمنٹس کے لیے کہا اور اس سلسلے میں چار مختصات پیش کیے۔ ان میں سے 58 ہزار 378 کروڑ روپے پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں۔منریگا پر اراکین کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ منریگا کے لیے مرکز سے اتنی ہی رقم دی جا رہی ہے اور جب ضرورت پڑی تو اس مد میں ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ دیے گئے ہیں۔