جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندرسنگھ رانانے مذہبی مقامات پربنیادی ڈھانچے کومستحکم بنانے کی ضرورت پر زورد یاہے تاکہ ان مذہبی وروحانی مقامات کی یاترا کے لئے زیادہ سے زیادہ یاتری آئیںاورہماری ریاست کی اقتصادیات کوایک نئی جہت مل سکے۔انہوں نے کہاکہ دیگرمذہبی مقامات کی طرح چنڈی ماتا جسے مچھیل ماتاکے نام سے جاناجاتاہے ،جوکہ جموں خطہ میں ایک اہم یاتری مقام کے طورپراُبھرکرسامنے آرہاہے جوکہ جموں خطہ میں ایک اہم یاتری مقام کے طورپراُبھرکرسامنے آیاہے اوراس یاتری مقام کیلئے ہرسال نہ صرف ریاست بلکہ بیرون ریاست سے بھی ہرسال بھاری تعدادمیں یاتری آتے ہیں اورماتاکے درشنوں سے فیض یاب ہوتے ہیں ۔چنڈی ماتاکامندرضلع کشتواڑکے علاقہ پاڈرمیں سطح سمندرسے 9500 فٹ کی بلندی پرواقع ہے۔رانانے ان خیالات کااظہارجگٹی میں ستھاپنادوس کے سلسہ میں چنڈی ماتا مندردھمنی میں کافی تعدادمیں موجودشردھالوئوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سروشکتی چنڈی ماتامندر کی انتظامیہ کمیٹی نے دویندرسنگھ راناکوایک یادگاری تحفہ پیش کیا۔ رانانے کہاکہ ریاست میں مذہبی مقامات کے درشنوں کیلئے آنے والے یاتریوں کی وجہ سے ہماری اقتصادیات کوفروغ ملتاہے اس لیے ان مقامات پرمستحکم بنیادی ڈھانچہ کاہوناضروری ہے۔