عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//رئیل می کی جانب سے اپنے صارفین کیلئے بہترین موبائل فراہم کرنے کی کوششیں بدستور جاری ہیں ۔اس تناظر میں ریل می نے ملک میں ریل می 16 فائیو جی لانچ کر دیا ہے، جو نوجوان صارفین کیلئے تخلیقی فوٹوگرافی اور روزمرہ کہانی سنانے کے تجربے کو نئی سطح پر لے جانے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ڈوئل 50MPپورٹریٹ کیمرہ سسٹم IMX852ریئر کیمرہ اور 50MPفرنٹ کیمرہ کے ساتھ، قدرتی رنگ اور تفصیلی پورٹریٹس۔سات ہزار اے ام ایچ ٹائٹن بیٹری + 60W فاسٹ چارجنگ30 منٹ میں 50% اور 74 منٹ میں مکمل چارج ہوتا ہے ۔ یہ نیا موبائل جہاں نئے فیچرس کے ساتھ مارکیٹ میں لایا گیا ہے وہیں اس کو مزید جانب نظر بنانے کیلئے ایئر ڈیزائن 8.1mmپتلا، 183gوزن، ہائی ڈینسٹی ایئرکرافٹ اسٹرکچر کے ساتھ تیار کیا گیا ہے ۔