پونچھ//جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی طرف سے کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔ اس دوران رہبرِ تعلیم اساتذہ کے ضلع صدرسید شاہنواز شاہ کی قیادت میں چیف ایجوکیشن دفتر پونچھ کے باہر اساتذہ کی جانب سے زوردار احتجاج کیا گیا۔انہوںنے ایک بار پھر ایس ایس کی تنخواہوں کو ڈی لنک کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مرکز ی سرکار کے بجائے ریاستی بجٹ سے تنخواہیںواگزار کی جائیں۔ اس دوران اساتذہ نے مرکزی اور ریاستی سرکار کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔مظاہرین کاکہناتھاکہ اساتذہ کبھی بھی نہیں چاہتے کہ وہ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں اور نہ ہی بچوں کی تعلیم متاثر ہولیکن اس کیلئے انہیں مجبور کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کو تنخواہیں وقت پرنہیں دی جارہی جس وجہ سے مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ۔انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کے بر وقت واگزار نہ ہونے کی وجہ سے ان کے بچے فاقہ کشی کا شکار ہوتے ہیں۔انہوں نے انتباہ دیا کہ مطالبات پورے ہونے تک وہ احتجاج اسی طرح سے جاری رکھیںگے۔