جموں //رگرزرویلے پری سکول انتظامیہ و طلباء نے مشترکہ طور پر دیوالی منائی ۔سکول چیئرمین راجیش تلی کی قیادت میں منائی گئی ویوالی کی تقریب میں سکول پرنسپل سنیتا گپتا ودیگر سٹاف ممبران نے شرکت کی ۔اس تقریب کے دوران سکولی بچوں کی طرف سے رنگا رنگ تمدنی پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس کے دوران بچوں نے مختلف سرگرمیوں میں شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جبکہ۔تقریب میں شامل والدین نے مختلف کھیلوں میں شرکت کی ۔